@roy.bilal.0787: یرے لیے تو فقط رابطہ ختم ہے، میں خود پر گزری ہوئی قیامت نہیں بتا سکتی..." 💔 تُو شاید اب سکون سے سوتا ہوگا، مگر میری راتیں آج بھی تیرے خیالوں کی قبر پر جاگتی ہیں۔ تیرے لیے بچھڑنا شاید ایک فیصلہ تھا، میرے لیے وہ پوری زندگی کا حادثہ بن گیا۔ میں نے محبت کو عبادت سمجھ کر نبھایا، اور تُو نے اسے وقتی احساس کہہ کر چھوڑ دیا۔ آج بھی جب کوئی تیرا ذکر کرتا ہے، میرے ہونٹ خاموش رہتے ہیں مگر دل چیخ اٹھتا ہے۔ تیری جدائی نے مجھے سکھایا ہے کہ ہر مسکراتا چہرہ خوش نہیں ہوتا، کچھ لوگ اندر سے ٹوٹ کر بھی دنیا کے سامنے مضبوط رہتے ہیں۔ تُو نے سوچا ہوگا وقت کے ساتھ سب ٹھیک ہو جائے گا، مگر کچھ محبتیں وقت سے نہیں مرتیں، وہ صرف انسان کو اندر ہی اندر ختم کر دیتی ہیں۔ میری خاموشی کو کمزوری مت سمجھنا، میں نے چیخنا چھوڑ دیا ہے، درد سہنا نہیں۔ تیرے بعد میں پہلے جیسی کبھی نہ رہ سکی، کیونکہ کچھ لوگ چلے نہیں جاتے، اپنے ساتھ ہمارا ایک حصہ بھی لے جاتے ہیں۔ اب اگر کبھی واپس آنا چاہو، تو شاید میں مل جاؤں… مگر وہ محبت نہیں ملے گی، جو کبھی تیرے نام پر اپنی پوری دنیا ہار بیٹھی تھی۔ 💔