@biyaa_x0: مجھے فرق نہیں پڑتا کہ لوگوں کو میں اچھی لگتی ہوں یا نہیں، کیونکہ میں اپنی خامیوں سے بھی واقف ہوں اور انہیں بہتر بنانے کی کوشش بھی کر رہی ہوں۔ لیکن میں نے یہ بھی سیکھا ہے کہ انسان اگر صرف اپنی ایک کمی پر نظر رکھے تو اللہ کی بے شمار نعمتوں کو بھول جاتا ہے۔مجھے اپنی آنکھیں بہت پسند ہیں۔ جب بھی آئینے میں خود کو دیکھتی ہوں تو ایسا لگتا ہے جیسے میری پوری زندگی ان میں محفوظ ہو۔ میرے دکھ، میری خوشیاں، میری خاموشیاں، میری دعائیں، میری کامیابیاں اور میرے زخم... سب کچھ۔ شاید اسی لیے میں نے خود سے محبت کرنا سیکھ لیا ہے میں اکثر بیٹھ کر اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے مجھے وہ دیا جو میرے حق میں بہتر تھا۔ میری شکل، میری شخصیت، میری زندگی اور میری کہانی... سب اس کی عطا ہیں۔ اس لیے آج میں اپنی ہر خوبی اور ہر کمی کے ساتھ خود کو قبول کرتی ہوں، کیونکہ میرا رب کوئی چیز بے مقصد اور بے خوبصورتی کے ساتھ پیدا نہیں کرتا۔#foryou #foryoupage #fyp #viralvideo #viral