@zouq.e.iishq.official: میں گنہگار ہوں، مگر کیسا گنہگار؟ جس نے کبھی کسی کا برا نہیں سوچا، جس نے محبت کی تو بس خود کو مٹا دیا، اور نفرت کی تو صرف اپنی ذات سے کی۔ لوگ کہتے ہیں میں خاموش رہتا ہوں، مگر انہیں کیا خبر، اس خاموشی میں کتنا شور ہے۔ میں نے اپنے خوابوں کا قتل خود کیا ہے، اپنی خوشیوں کو اپنے ہاتھوں سے جلایا ہے۔ کوئی نہیں ہے میرا، اور میں کسی کا نہیں، ایک عجیب سی تنہائی نے مجھے گھیر رکھا ہے۔ میں ٹوٹ چکا ہوں، بکھر چکا ہوں، مگر پھر بھی مسکرانے کا ڈھونگ کرتا ہوں۔ سنا ہے درد بانٹنے سے کم ہو جاتا ہے، مگر میرے درد کا تو کوئی خریدار ہی نہیں۔ میں اکیلے ہی لڑا، اکیلے ہی ہارا، اور اکیلے ہی اب اس درد کو جی رہا ہوں۔ نہ شکایت ہے وقت سے، نہ گلہ ہے تقدیر سے، غلطی میری ہی تھی، جو میں نے خود کو برباد کیا۔ اب اور کچھ کہنے کی گنجائش باقی نہیں، بس ایک خاموش سویرا اور میری ادھوری کہانی ہے #zouqeishqofficial #foryou #foryoupage #viral #fyp