@spiritual_life12ur: آئیے آج اپنی زندگی پر غور کریں اور عاجزی کے ساتھ خداوند کے حضور آئیں۔ اُس سے دعا کریں: "اے خداوند! تُو ہی مجھے پوری طرح جانتا ہے، میری کمزوریوں اور ضرورتوں سے واقف ہے۔ مجھے روحانی طور پر مضبوط کر اور اپنی مرضی کے مطابق چلنے کی توفیق عطا فرما۔" اپنے گناہوں کا اقرار کریں اور اُس سے معافی مانگیں، کیونکہ وہ رحم کرنے والا اور معاف کرنے والا خدا ہے۔ ہر حال میں اُس کا شکر ادا کرتے رہیں، کیونکہ اُس کی محبت، رحمت اور وفاداری ہمیشہ قائم رہتی ہے۔ خداوند ہماری زندگیوں کو اپنی حضوری، سلامتی اور برکت سے بھر دے۔ آمین۔ ✍ : Qasim Khalid . . . . #geet #zaboor #masihgeet #statusvideo #spiritual_life12ur