@aziezkhano: کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ کاش میں اپنے گاؤں میں رہتا، جہاں میں بڑا ہو کر صرف چرواہا ہی بنتا۔ صبح اپنی بکریاں لے کر پہاڑوں میں چرانے لے جاتا اور شام کو واپس اپنے گھر لوٹ آتا۔ رات کا کھانا کھانے کے بعد چائے پی کر سکون کی نیند سو جاتا اور صبح پھر سے اپنی بکریاں چرانے لے جاتا۔ کسی فلسفے ، مذہب، نظریے، سیاست دان، جنگ، خبروں، سوشل میڈیا، مہنگائی اور نوکری کی ٹینشن سے غافل ہو کر اپنی دنیا میں مست جیتا رہتا۔