@soulmatepanda685: مجھے کسی کے ماضی سے کبھی کوئی مسئلہ نہیں تھا، ہونا بھی نہیں چاہئے تھا میں نے ہمیشہ رشتے کو آزاد رکھا ہر طرح سے، تکلیف تو تب ہوئی جب میرے ہوتے ہوئے، میرے ساتھ چلتے ہوئے، میرے ساتھ جینے کے دعوے کرتے ہوئے بھی دل میں دوسروں کے لیے جگہ رکھی گئی۔ تکلیف اس بات کی ہوئی کہ مجھے ہمیشہ یہی احساس دلایا گیا کہ میں کافی نہیں ہوں، کہ میں وہ نہیں جسے دل سے اپنایا جائے۔ ہر بار جب بات مجھے قبول کرنے کی آئی، مجھے ہی رد کیا گیا۔ میری محبت، میری وفاداری اور میرے جذبات کو نظر انداز کر دیا گیا، جبکہ دوسروں کے لیے دل میں نرم گوشہ ہمیشہ موجود رہا۔ میں نے ہر مشکل، ہر پریشانی اور ہر برے وقت میں ساتھ نبھانے کی کوشش کی۔ کبھی حالات کی سختی دیکھ کر پیچھے نہیں ہٹی، کبھی رشتے کی ذمہ داری سے منہ نہیں موڑا۔ لیکن افسوس، میری مخلصی، میری وفاداری اور میرے خلوص کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا، جیسے ان کی کوئی قدر ہی نہ ہو۔ انسان اس بات سے نہیں ٹوٹتا کہ کسی کی زندگی میں کوئی ماضی تھا، بلکہ اس بات سے ٹوٹ جاتا ہے جب اس کے حال میں بھی اسے مکمل جگہ نہ ملے، جب وہ ہر بار خود کو ثابت کرتا رہے اور پھر بھی اسے ہی ٹھکرا دیا جائے۔ شاید یہی حقیقت ہے کہ جو شخص ایک بار اپنے ہوتے ہوئے بھی دل میں کسی اور کے لیے جگہ رکھ سکتا ہے، وہ کسی اور کے لیے آپ کو چھوڑ بھی سکتا ہے۔ کیونکہ جس دل میں آپ کے لیے مکمل جگہ نہ ہو، وہاں وفاداری بھی ادھوری رہ جاتی ہے اور یقین بھی۔ اور ظرف والے لوگ کبھی کسی ایک انسان کو کسی دوسرے انسان کے لیے نہیں چھوڑتے۔ وہ اگر ساتھ نبھانے کا وعدہ کریں تو حالات بدل جانے پر بھی اپنے رویے نہیں بدلتے۔ جو واقعی آپ کی قدر کرتا ہو، وہ آپ کی موجودگی میں کسی اور کے لیے دل میں جگہ نہیں بناتا۔ "تکلیف ماضی سے نہیں ہوتی، تکلیف اس احساس سے ہوتی ہے کہ آپ کے ہوتے ہوئے بھی کسی اور کے لیے جگہ باقی رکھی گئی ہو🥀💔