@saqi.writes852: کسی کے لئے مخلص ہو کر دیکھا ہے۔ کسی کے لئے ہمدرد بن کر دیکھا ہے۔ کسی کو خود سے زیادہ پیار دے کے دیکھا ہے۔ کسی کا بھلا سوچ کر دیکھا ہے۔ کسی کے لئے رو کر دیکھا ہے۔ کسی کو دعاؤں میں مانگ کے دیکھا ہے۔ اپنی ہی نظروں میں برا بنتے دیکھا ہے۔ دکھ اٹھا کے دیکھا ہے۔ ہر وہ کام کر کے دیکھا ہے۔ جسے زمانہ اچھا" کہتا ہے۔ جسے یہ زمانہ مخلص" کہتا ہے۔ جسے یہ زمانہ سچا" کہتا ہے۔ جسے یہ زمانہ خوش اخلاق" کہتا ہے۔ جسے یہ زمانہ ہمدرد کہتا ہے۔ مگر یقین مانو اب دل نہیں مانتا۔ بلکل دل نہیں مانتا۔ نہ مخلصی دکھانے کو۔ نہ ہمدرد بننے نہ پیار دینے کو۔ نہ پیار لینے کو نہ کسی کا بھلا سوچنے کو۔ اور برا تو کبھی کسی کا سوچا ہی نہیں۔ نہ کسی کے لیے رونے کو نہ کسی کے بارے میں سوچنے کو۔ بالکل دل نہیں مانتا۔ کیوں کہ جب دل زندہ تھا تب کسی نے پرواہ نہیں کی اور اب جب دل مر گیا ہے۔ اب بھی کسی کو پرواہ ہے؟