@inham.khan61: #AzadKashmir #jammukashmirjointawamiactioncommittee #fyp #muzaffarabad #kashmir تم گرفتاریاں کر لو، دھمکیاں دے لو، طاقت کا استعمال کر لو، انعامی رقموں کے نوٹیفکیشن جاری کر لو، لیکن ایک حقیقت کبھی نہیں بدل سکتی: کشمیری قوم بکنے والی قوم نہیں ہے۔ تم شاید سمجھتے ہو کہ جس طرح تم پیسے کے زور پر میڈیا خرید لیتے ہو، ضمیر خرید لیتے ہو، خاموشیاں خرید لیتے ہو، اسی طرح کشمیری عوام کو بھی خرید لوگے۔ لیکن یاد رکھو، کشمیری عوام نہ کبھی بکی ہے، نہ آج بکے گی، نہ کل بکے گی۔ تم نے ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے انعامات مقرر کیے ہیں، گویا چند سکوں کے عوض لوگ اپنے حق، اپنے شہداء کے خون اور اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کا سودا کر لیں گے۔ یہ تمہاری سب سے بڑی غلط فہمی ہے۔ یہ وہ قوم ہے جہاں مائیں اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے اپنا زیور بیچ دیتی ہیں۔ یہ وہ قوم ہے جہاں غریب مزدور اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی حق کی جدوجہد پر قربان کر دیتا ہے۔ یہ وہ قوم ہے جہاں ننھے بچے اپنی پاکٹ منی تک اس تحریک کے لیے پیش کر دیتے ہیں۔ تمہاری انعامی رقمیں، تمہارے نوٹیفکیشن اور تمہاری پیشکشیں کشمیری عوام کے لیے کوئی حیثیت نہیں رکھتیں۔ عوام ان سب کو اپنے جوتے کی نوک پر رکھتی ہے۔ جو لوگ اپنے حق کے لیے جانیں قربان کرنے پر آمادہ ہوں، انہیں چند نوٹوں سے نہیں خریدا جا سکتا۔ شہداء کے خون کی قیمت کوئی خزانہ ادا نہیں کر سکتا۔ یاد رکھو! تحریکیں گرفتار نہیں ہوتیں، نظریے قید نہیں ہوتے، اور حق کی آواز کو انعامی اعلانات سے خاموش نہیں کیا جا سکتا۔ کشمیری عوام سر جھکانا جانتی نہیں، حق پر ڈٹ جانا جانتی ہے۔ اور جو اپنے ضمیر، اپنے حق اور اپنی قوم کا سودا کر لے، وہ کشمیری کہلانے کا حق دار نہیں۔