@adeelwalix: آج ایک شخص نے مجھے اپنی زندگی کی کہانی سنائی۔ اس نے کہا: "میں نے اپنے بیٹے کو پالنے کے لیے دن رات محنت کی، کئی بار خود بھوکا سو گیا لیکن اسے کبھی بھوکا نہیں سونے دیا۔ اپنی خواہشیں قربان کیں تاکہ اس کی ہر خواہش پوری ہو سکے۔ اسے اپنے کندھوں پر بٹھا کر چلتا تھا، اس کی ایک مسکراہٹ کے لیے ہر تکلیف برداشت کر لیتا تھا۔ آج وہی بیٹا 20 سال کا ہو کر مجھے گالیاں دیتا ہے، میری بات نہیں مانتا اور میری عزت نہیں کرتا۔" یہ سنتے ہوئے میرے دل پر عجیب بوجھ تھا۔ بعض اوقات والدین کی خاموش آنکھیں وہ درد بیان کر دیتی ہیں جو الفاظ نہیں کر سکتے۔ 💔 اپنے والدین کی قدر کریں، ان کے دل ٹوٹ جائیں تو وہ آواز نہیں کرتے۔#adeelwali #adeel8066 #kpk #swabi #foryoupage @Adeel Wali