@tanhai_zindagi09: جہاں تک میرے پاؤں میں سکت (طاقت) تھی میں تمہارے پیچھے وحشتوں کے اس صحرا میں پاگلوں کی طرح بھاگتی رہی۔ تم شاید کبھی نہیں جان سکو گے ... کہ میں نے تمہیں صرف محبت نہیں کی تھی میں نے تمہیں اپنی زندگی کا مقصد بنا لیا تھا۔ لوگ محبت کرتے ہیں اور پھر اپنی زندگی جیتے رہتے ہیں مگر میں نے تو اپنی زندگی ہی تمہارے نام کر دی تھی۔ جہاں تمہارا اشارہ ہوتا میں وہاں چل پڑتی جہاں تمہاری امید ہوتی میں وہاں ٹھہر جاتی اور جہاں تمہاری ناراضی ہوتی میں اپنی ذات کو کٹہرے میں کھڑا کر لیتی میں نے کبھی حساب نہیں لگایا کہ میں کیا کھو رہی ہوں۔#sadvibes