@zouq.e.ishq.official: زندگی کا سب سے مشکل امتحان کسی چیز کو کھو دینا نہیں بلکہ اپنے دل کو یہ سمجھانا ہے کہ جس چیز کے لیے تم نے دعائیں مانگیں انتظار کیا اور بے شمار خواب سجائے وہ تمہارے حق میں بہتر نہیں تھی کیونکہ دل دلیل نہیں مانتا وہ صرف محبت جانتا ہے، خواہش جانتا ہے، اور وابستگی جانتا ہے اسی لیے جب کوئی خواب ٹوٹتا ہے، کوئی شخص بچھڑتا ہے یا کوئی خواہش ادھوری رہ جاتی ہے تو انسان کو سب سے پہلے اپنے ہی دل سے جنگ لڑنی پڑتی ہے وقت گزرنے کے ساتھ شاید عقل یہ بات مان لے کہ اللہ نے بہتر فیصلہ کیا تھا مگر دل کو راضی ہونے میں بہت وقت لگتا ہے۔ وہ بار بار ماضی کی طرف لوٹتا ہے بار بار سوچتا ہے کہ "کاش اور یہی "کاش انسان کو سب سے زیادہ تھکا دیتا ہے مگر سکون اس دن آتا ہے جب انسان یہ سمجھ لیتا ہے کہ ہر محرومی سزا نہیں ہوتی کچھ محرومیاں اللہ کی رحمت ہوتی ہیں۔ کبھی کبھی ہم جس چیز کو اپنی خوشی سمجھ رہے ہوتے ہیں وہی ہمارے غم کی وجہ بننے والی ہوتی ہے اور جس چیز کے نہ ملنے پر ہم روتے ہیں بعد میں اُسی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ دل کو منانا آسان نہیں ہوتا مگر جب دل کاش" سے نکل کر "الحمدللہ " تک پہنچ جائے تب انسان واقعی آزاد ہو جاتا ہے۔ #foryou #foryoupage #viral #fyp #zouqeishqofficial