@akhlaqafridi123: انا للہ وانا الیہ راجعون 😭🤲🏻 ضلع خیبر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت، سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی کی المناک حادثے میں وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ تاج محمد آفریدی مرحوم نے اپنی زندگی عوامی خدمت، قبائلی علاقوں کی ترقی اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کیے رکھی۔ ان کی وفات نہ صرف آفریدی قوم بلکہ پورے ضلع خیبر اور پاکستان کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی تمام نیکیوں کو قبول فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔ آمین۔ 🖤 مرحوم تاج محمد آفریدی آپ ہمیشہ اپنی خدمات اور اچھے کردار کی وجہ سے یاد رکھے جائیں گے۔