@ali_l3ukhari: میرے جیسے بن جاؤ گے جب عشق تمہیں ہو جائے گا دیواروں سے سر ٹکراؤ گے جب عشق تمہیں ہو جائے گا ہر بات گوارا کر لوگے منت بھی اتارا کر لوگے تعویذیں بھی بندھواؤ گے جب عشق تمہیں ہو جائے گا تنہائی کے جھولے جھولو گے ہر بات پرانی بھولو گے آئینے سے تم گھبراؤ گے جب عشق تمہیں ہو جائے گا جب سورج بھی کھو جائے گا اور چاند کہیں سو جائے گا تم بھی گھر دیر سے آؤ گے جب عشق تمہیں ہو جائے گا بے چینی بڑھ جائے گی اور یاد کسی کی آئے گی تم میری غزلیں گاؤ گے جب عشق تمہیں ہو جائے گا❤️🩹🫀 #ali_l3ukhari #fypviralシ #aestheticvideos #foryou #chand