@faizakhanpeshawaar: إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع ملی ہے کہ سابق سینیٹر، سابق نگران صوبائی وزیر اور معروف کاروباری شخصیت الحاج تاج محمد آفریدی موٹر وے پر ایک المناک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے۔ مرحوم پاکستان کے ایوانِ بالا کے رکن رہ چکے تھے اور نگران صوبائی کابینہ میں بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔ مرحوم سابق ممبر قومی اسمبلی الحاج شاہ جی گل آفریدی کے بھائی، سابق تحصیل چیئرمین مرحوم سید نواب، سابق ممبر صوبائی اسمبلی شفیق شیر آفریدی اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی بلاول آفریدی کے چچا تھے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ #afridi #sadnews #viralvideo #foryou