@immuhammadsohailafridi: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں پارلیمنٹرینز کے قافلے کو اسلام آباد میں روک دیا گیا, وفاقی حکومت کی کھلی آمریت بے نقاب! اسلام آباد پولیس نے منتخب نمائندوں کا راستہ روک کر آئین اور جمہوریت کا گلا گھونٹ دیا۔ ہم بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات اور اپنے جمہوری حق کے لیے پرامن احتجاج ریکارڈ کرانے جا رہے تھے مگر ہمیں غیر آئینی طور پر روکا گیا۔ خیبرپختونخوا کے عوام نے اپنا مینڈیٹ عمران خان کے نام پر دیا ہے اور صوبے کے بجٹ پر ان سے مشاورت ہمارا آئینی، سیاسی اور اخلاقی حق ہے۔ منتخب نمائندوں کو دارالحکومت میں داخلے اور احتجاج کے حق سے محروم کرنا بدترین فسطائیت ہے۔ وفاقی حکومت جان بوجھ کر ہماری قیادت سے ملاقات میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے, یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ عوامی مینڈیٹ اور آئین سے خوفزدہ ہیں۔ خیبرپختونخوا کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی اور ہم اپنے آئینی و جمہوری حقوق کے حصول کی جدوجہد سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے۔