@immuhammadsohailafridi: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سُہیل آفریدی کی اسلام آباد میں 26 نمبر کے مقام پر میڈیا نمائندوں سے گُفتگو ۔ ایک بار پھر ہمیں یہاں روکا گیا، جبکہ ہم خیبر پختونخوا کے عوام کا حق مانگنے آئے تھے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ دوسری بار خیبر پختونخوا کے منتخب پارلیمنٹیرینز کو پُرامن انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے سے روکا گیا۔ ہمارا ارادہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کرنے کا تھا، تاہم راستے بند کیے جانے کے باعث ہم وہاں نہ پہنچ سکے اور اسمبلی کا اجلاس بھی اختتام پذیر ہو گیا۔ اس صورتحال کے پیشِ نظر آج رات 9:30 بجے اسلام آباد میں خیبر پختونخوا ہاؤس میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں پارٹی چیئرمین، جنرل سیکریٹری سمیت سینئر قیادت شرکت کرے گی، جہاں موجودہ صورتحال پر مشاورت اور اہم فیصلے کیے جائیں گے، جبکہ آئندہ کے لائحۂ عمل کا بھی تعین کیا جائے گا۔