@adcpcswabi: ادینہ گاؤں میں شہریوں کی شکایات پر کنزیومر پروٹیکشن کی کارروائی ضلع صوابی کی تحصیل رزڑ کے گاؤں ادینہ میں شہریوں کی شکایات موصول ہونے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن شاہ منصور محمد طیب، کنزیومر انسپکٹر اصف الاسلام اور آئی ڈی او آدم خان نے موقع کا دورہ کیا۔ شہریوں نے شکایت کی کہ قریبی ماربل فیکٹری کی شدید وائبریشن سے گھروں کی دیواروں میں دراڑیں پڑ رہی ہیں جبکہ شور اور دیگر مسائل کی وجہ سے مقامی رہائشیوں، خصوصاً ایک زیرِ علاج مریض کے اہلِ خانہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ متعلقہ حکام نے شکایات کا جائزہ لیا اور حقائق کی روشنی میں ضروری اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ #ConsumerProtection #Swabi #Razar #PublicComplaint #ConsumerRights