@officialaccountpolicehz: ڈی پی او حافظ آباد کامران حمید کی خصوصی کاوشوں سے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفس کی تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن کا کام کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو بہتر، منظم اور جدید ماحول میں ٹریفک سے متعلقہ خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا اور محکمہ پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ اپ گریڈیشن کے دوران ڈسٹرکٹ ٹریفک آفس میں شہریوں کی سہولت، بہتر سروس ڈیلیوری اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کے لیے مختلف انتظامی اور سہولتی اقدامات کیے گئے ہیں، تاکہ ٹریفک قوانین سے متعلقہ امور اور عوامی خدمات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ اس موقع پر ڈی پی او حافظ آباد کامران حمید نے کہا کہ عوام کو معیاری اور بروقت سہولیات کی فراہمی حافظ آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفس کی اپ گریڈیشن شہریوں کو بہتر خدمات کی فراہمی اور جدید پولیسنگ کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
السلام علیکم
سر ایک عام شہری ہونے کے ناطے سے میں شرمندہ ہوں میں اپ سے معافی مانگتا ہوں
اپ کے تبادلے کا سوشل میڈیا سے پتہ چلا ہے جس کا مجھے افسوس ہے
اللہ پاک اپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اپ کو صحت تندرستی کے ساتھ لمبی عمر عطا کرے اللہ پاک اپ کو نظر بد سے محفوظ رکھے امین
کیونکہ مجھے پتہ ہے خاندانی بیک گراؤنڈ دولت شہرت تعلقات ہونے کی وجہ سے اپ سیاست میں ایم پی اے ایم این اے تو بن سکتے ہیں لیکن اپ کے پاس یہ ساری چیزیں ہوں اور تعلیم نہ ہو اپ کبھی بھی افیسر نہیں بن سکتے ایک افیسر بننے کے لیے تعلیم بہت ضروری ہے اپ پڑھے لکھے قابل افیسر ہیں سلامت رہیں
2026-06-14 04:12:43
0
꧁༒☬چاند ☬༒꧂ :
❤️❤️❤️
2026-06-12 17:11:23
0
parvaz :
🥰🥰🥰
2026-06-12 18:29:28
0
To see more videos from user @officialaccountpolicehz, please go to the Tikwm
homepage.