@mediacellppp: جب مین اسٹریم سیاسی جماعتوں کو ان کا جائز سیاسی کردار نہیں ملتا تو خلا غیر جمہوری قوتیں پُر کر لیتی ہیں۔ ہم نے آزاد کشمیر میں حکومت بنا کر عوام سے کیے گئے وعدوں کو امانت سمجھ کر پورا کرنے کی کوشش کی، اور زیادہ تر وعدوں پر عملی پیش رفت کی۔ باقی معاملات بھی سیاسی و آئینی طریقے سے حل کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کا اصول ہے کہ وعدہ صرف بات نہیں، ذمہ داری ہے اور ہم عوام سے کیے گئے عہد کی پاسداری کرتے ہیں۔ پاکستان ایک خاندان ہے، اختلافات کا حل بات چیت اور جمہوری عمل میں ہے، نہ کہ تقسیم میں۔