@naveedkhan1.5: سعودی عرب کے مدینہ منورہ کے علاقے المھد میں اہم تاریخی و قدیم آثار دریافت ہوئے ہیں، جن میں حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور کے نقوش بھی شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اس علاقے سے مجموعی طور پر 1774 قدیم آثار دریافت ہوئے ہیں، جن میں 461 نقوش اسلامی دور سے منسوب کیے جا رہے ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ تقریباً 2500 سال قبل قومِ ثمود کے زمانے سے تعلق رکھنے والے 34 آثار بھی اس مقام سے برآمد ہوئے ہیں۔ یہ علاقہ مدینہ منورہ سے تقریباً 150 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ تاریخی ماہرین کے مطابق المھد کا علاقہ قدیم دور میں شمال اور جنوب کے درمیان قافلوں کا اہم تجارتی راستہ تھا، جہاں ثمودی، نبطی اور اسلامی ادوار میں قافلے پڑاؤ کرتے رہے۔ ان تمام دریافتوں میں سب سے زیادہ توجہ جس نقش نے حاصل کی، وہ ایک مختصر مگر نہایت بامعنی عبارت پر مشتمل ہے "الله ولي عمر بن الخطاب في الدنيا والآخرة، لا إله إلا الله" یعنی: "اللہ عمر بن خطاب کا دنیا اور آخرت میں کارساز ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔" ماہرین کے مطابق یہ نقش ابتدائی اسلامی دور کے معروف حجازی رسم الخط میں لکھا گیا ہے، جسے بعد میں کوفی خط نے ترقی دے کر مزید منظم شکل دی۔ حجازی خط پہلی صدی ہجری کے دوران رائج رہا اور دوسری صدی ہجری میں بتدریج کم ہوتا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ اس نقش کی تاریخی اہمیت غیر معمولی سمجھی جا رہی ہے۔ متعدد محققین کا خیال ہے کہ یہ نقش یا تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے زمانے میں تحریر کیا گیا اور قوی امکان ہے کہ اسے خود فاروقِ اعظمؓ نے اپنے دستِ مبارک سے لکھا ہو۔ تاریخی مصادر سے معلوم ہے کہ سیدنا عمرؓ لکھنا پڑھنا جانتے تھے، جو اس دور میں ایک خاص امتیاز سمجھا جاتا تھا۔ اگر مستقبل کی تحقیقات اس نسبت کو مزید مضبوط کر دیتی ہیں تو یہ اسلامی تاریخ کی اہم ترین مادی شہادتوں میں شمار ہوگی۔ مدینہ کے پہاڑوں میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی دریافت نہیں۔ گزشتہ برسوں میں بھی سعودی عرب میں کئی ایسے نقوش دریافت ہو چکے ہیں جن کا تعلق براہِ راست عہدِ صحابہ سے ہے۔ ان میں سب سے مشہور نقش صحابیِ رسول اور کاتبِ وحی سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کا ہے، جس میں درج ہے: "اللهم اغفر لزيد بن ثابت ولمن قرأ هذا الكتاب ثم قال آمين آمين رب العالمين رب موسى وهارون" یعنی: "اے اللہ! زید بن ثابت کو بخش دے اور اس شخص کو بھی جو اس تحریر کو پڑھے، پھر آمین کہے۔ اے تمام جہانوں کے رب! اے موسیٰ و ہارون کے رب!" اس کے علاوہ بھی حجاز کے مختلف علاقوں میں ابتدائی اسلامی دور کے کئی نقوش دریافت ہوئے ہیں جن میں صحابہ کرام، تابعین اور ابتدائی مسلم نسلوں کے نام، دعائیں، قرآنی عبارات اور توحید کے کلمات محفوظ ہیں۔ ان نقوش کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ ہے کہ یہ ہمیں اس دور کے نفوس قدسیہ کی براہِ راست آواز سناتے ہیں۔ یہ روایات کی کتابوں میں نقل شدہ معلومات نہیں بلکہ خود ان لوگوں کے ہاتھوں سے لکھی گئی تحریریں ہیں جو اسلام کے اولین ادوار کے چشم دید گواہ تھے۔ جدید دور میں بعض مستشرقین اور نام نہاد "تنقیحی" (Revisionist) نظریات کے حامل مصنفین نے اسلام کی ابتدائی تاریخ کے بارے میں عجیب و غریب شکوک پیدا کرنے کی کوشش کی۔ بعض نے تو یہاں تک دعویٰ کیا کہ ابتدائی اسلامی شخصیات کے وجود کے لیے کافی مادی شواہد موجود نہیں۔ سوشل میڈیا کے دور میں بعض افراد نے سیدنا ابوبکر صدیقؓ اور سیدنا عمر فاروقؓ جیسی عظیم شخصیات کے تاریخی وجود تک پر سوالات اٹھائے اور بعض عقل کے اندھے تو ان کی خلافت کا علی الاعلان انکار کرتے ہیں۔ حالانکہ علمی دنیا میں تاریخ صرف آثارِ قدیمہ پر قائم نہیں ہوتی بلکہ روایات، تحریری مصادر، جغرافیائی شواہد، سکہ جات، کتبے اور دیگر متعدد قرائن مل کر تاریخی حقیقت کو ثابت کرتے ہیں۔ اس کے باوجود جب کسی صحابی کا نام پتھر پر کندہ حالت میں سامنے آتا ہے تو یہ تاریخ کے ایک نئے باب کا اضافہ بن جاتا ہے۔ ایسے نقوش ان لوگوں کے لیے بھی ایک مضبوط جواب ہیں جو ہر تاریخی حقیقت کو صرف آثارِ قدیمہ کے ترازو میں تولنا چاہتے ہیں۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی شخصیت اسلامی تاریخ کا ایک درخشاں باب ہے۔ وہ وہی شخصیت ہیں جن کے اسلام قبول کرنے سے مسلمانوں کو قوت ملی، جن کے عدل کی مثالیں آج بھی دنیا کے قانونی اور سیاسی ادب میں بیان کی جاتی ہیں، جنہوں نے بیت المقدس فتح کیا، جن کے دور میں عراق، شام، مصر اور فارس کے وسیع علاقے اسلامی ریاست میں شامل ہوئے، جنہوں نے انتظامی ڈھانچے، بیت المال، عدالتی نظام اور عوامی فلاح کے ایسے اصول قائم کیے جن سے بعد کی مسلم ریاستوں نے رہنمائی حاصل کی۔ اس دریافت کی سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ اس تحریر میں سیدنا عمرؓ نے نہ تو اپنی خلافت کا ذکر کیا ہے، نہ فتوحات کا، نہ اقتدار کا اور نہ کسی دنیاوی عظمت کا۔ بقیہ تحریر کمنٹس اس پوسٹ کے کمنٹ میں پڑھیں #umarbinkhattab #ra

Khan Naveed Khan
Khan Naveed Khan
Open In TikTok:
Region: PK
Friday 12 June 2026 17:47:20 GMT
42767
7261
172
185

Music

Download

Comments

khurramjutt412
KHURRAM JUTT :
subhanallah mashallah🥰🥰
2026-06-13 04:26:58
5
rashidkhan5007
Rashid Khan :
:hazrat UMER bin khatab pe lakhon salam 🥰🥰🥰
2026-06-13 06:10:00
2
kh.king.22
خلیل البلوشی 🇦🇪🇵🇰 :
♥️امیر المومنین حضرت عــــــــــمـــــــــــــــــــر بن خطابؓ پر لاکھوں کروڑوں سلام
2026-06-13 04:22:27
18
its_noor7866
♥︎⅞⁶~🪐✨️🌸 :
mashallah
2026-06-13 06:27:58
1
adnan.shabbir02
Adnan Shabbir :
mash Allah I need more information regarding hazrat umar
2026-06-13 04:46:12
1
nazoqueen707
NazoQueen :
subhanallah
2026-06-13 03:39:49
3
mrs.iqbal81
🌝✨ :
🥰🥰🥰🥰Masha Allah
2026-06-13 05:47:29
0
football.80465
🌹izhar 🌹 Official :
سبحان اللہ
2026-06-13 04:34:59
1
rajanasirjvc
RajaNasir :
Subhan Allah
2026-06-13 07:01:35
0
malikhaseebch
malikhaseebch :
subhanallah 🥰
2026-06-13 01:33:19
1
malikfaizankhan047
Malik Faizan Khan :
mashallah mashallah 🥰
2026-06-13 05:55:34
0
wasifullahk2
wasif khan :
mashallah 💕💕💕💕
2026-06-13 06:17:12
0
ajmal8090
Ajmal Khan80906622 :
ماشاءاللہ
2026-06-13 06:14:30
0
hafeez.saqib8
Hafeez Saqib :
😭😭 suban Allah 😭😭
2026-06-13 04:19:37
0
sobia.shehzad16
Sobia Shehzad :
hazrat UMER bin khatab pe lakhon salam 🥰🥰🥰
2026-06-13 05:11:35
10
shafiullahshafi744
شفیع اللّٰہ شفیع ،🇸🇦 :
Mashallah 💚
2026-06-13 05:36:58
0
touqeerrehmani68
Touqeer Rehmani :
mashAllah💖
2026-06-13 05:58:32
0
syedbadsha197
SYED BADSHA :
Mashallah subhanallah 🙏🙏💯💯💯🥰
2026-06-13 06:08:35
0
naseem.s17
Naseem S :
subhan Allah
2026-06-13 04:19:43
0
To see more videos from user @naveedkhan1.5, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About