@shehzad.rajput55: جو لوگ گزشتہ سات دنوں سے کشمیریوں پر غداری اور نمک حرامی کے الزامات لگاتے رہے، انہیں آج کا منظر ضرور دیکھنا چاہیے۔ شہداء، زخمیوں، گرفتاریوں، پابندیوں اور ہر طرح کے مظالم سہنے کے باوجود آج جب عمر نظیر کشمیری، کور ممبر جموں کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی، نے مجمع سے پوچھا: “کیا ہم پاکستان کے خلاف ہیں؟ کیا ہم ریاست کے خلاف ہیں؟ کیا ہم عوام کے خلاف ہیں؟ کیا ہم فوج کے خلاف ہیں؟” تو ہزاروں لوگوں کا ایک ہی جواب تھا: “نہیں!” یہ جدوجہد کسی ملک، ادارے یا عوام کے خلاف نہیں، بلکہ اپنے جائز حقوق، انصاف اور بہتر زندگی کے لیے ہے۔ الزامات لگانے والوں اور حقیقت جاننے والوں میں یہی فرق ہوتا ہے۔ #rightsmovementajk #ajkrightsmovement #jointawamiactioncommittee #jkjaac #kashmir