@allamaiqqbal: معانی اور مطلب👇 والدہ مرحومہ کی یاد میں بانگِ درا عمر بھر تیری محبت میری خدمت گر رہی میں تری خدمت کے قابل جب ہوا، تو چل بسی معانی: خدمت گر: خدمت کرنے والی ۔ تو چل بسی: تو فوت ہو گئی ۔ مطلب: ساری عمر تو میری محبت و شفقت سے سرشار میری تربیت میں کوشاں رہی لیکن جب میں تیری خدمت کے قابل ہوا تو کس قدر دکھ کی بات ہے کہ تو داغ مفارت دے گئی ۔ کس کو اب ہو گا وطن میں آہ! میرا انتظار کون میرا خط نہ آنے سے رہے گا بے قرار مطلب: اقبال کہتے ہیں کہ والدہ کے انتقال کے بعد اب وطن میں میرا اور میرے خط کا انتظار کون کرے گا ۔ واضح رہے کہ ان دنوں اقبال یورپ میں مقیم تھے ۔ خاکِ مرقد پر تری لے کر یہ فریاد آوَں گا اب دعائے نیم شب میں کس کو میں یاد آوَں گا معانی: خاکِ مرقد: قبر کی مٹی، مراد قبر ۔ تربیت: زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھانا ۔ مطلب: واضح رہے کہ ان دنوں اقبال یورپ میں مقیم تھے وہ کہتے ہیں کہ جب میری وطن واپسی ہو گی تو اے ماں ! تیری قبر پر یہ فریاد لے کر آوَں گا کہ نصف شب کے وقت میری بہبودی کے لئے تو جو دعائیں کرتی تھی اب کون کرے گا مثلِ ایوانِ سحر مرقد فروزاں ہو ترا نور سے معمور یہ خاکی شبستاں ہو ترا معانی: مثلِ ایوانِ سحر: صبح کے محل کی طرح، مراد صبح کی روشنی کی طرح ۔ فروزاں : روشن ۔ خاکی شبستاں : مٹی کا شبستان، رات گزارنے کی جگہ یعنی قبر ۔ مطلب: اے ماں ! خدا کرے صبح کے مانند تیری قبر بھی منور اور روشن رہے اور تیری آخری آرام گاہ نور سے معمور ہے ۔ آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے سبزہَ نورستہ اس گھر کی نگہبانی کرے معانی: لحد: قبر ۔ شبنم افشانی: اوس بکھیرنا ۔ سبزہَ نورستہ: تازہ تازہ اگا ہوا سبزہ ۔ اس گھر: یعنی ماں کی قبر ۔ مطلب: اے عظیم ماں ! بارگاہ ایزدی میں دعا گو ہوں کہ تیری قبر پر آسمان شبنم برسائے اور اس کی نگہبانی تازہ اگا ہوا سبزہ کرے ۔ . . . . . . Allama Iqbal Urdu Poetry SHayari Status Sad Urdu Shayari Whatsapp .. #allamaiqqbal #allamaiqbal #allamaiqbalpoetry #allamaiqbalshayari #rekhtafoundation #rekhta #urdupoetry #urdulover #urduwriting #amazingpoetry #classicpoetry #poetrylove #urdulove
وفات کی تاریخ غلط لکھی ہے ، اصل تاریخ 9 نومبر 1914 کو امام بی بی کا انتقال ہوا تھا۔۔
2026-06-13 06:41:58
18
Ahsan Afzal :
اللّہ تعالیٰ ہمیں قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
2026-06-15 20:10:16
2
farhatdar :
2026-07-20 16:33:49
1
Abass Jutt :
اللہ پاک درجات بلند فرمائے امام بی بی کے،،،والدہ محترمہ علامہ اقبال
2026-06-13 11:38:19
8
Rasheed Shah :
wah maan
2026-06-13 06:43:05
7
معصوم چہرے واہ :
اللھ پاک مرد قلندر کی والدہ ماجدہ کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین
2026-06-14 17:22:03
8
SHAli :
Beautiful lines
2026-06-26 17:52:02
1
Sikandar Ghulame Mustafa :
عظیم ماں، لاکھوں سلام، ﷲپاک جنت میں اعلی مقام عطاء فرمائے۔ آمین
2026-06-25 09:18:51
1
cambridgetutors :
aameen sum aameen
2026-06-16 12:37:26
1
Muhammad Toufique :
ماں کی دعا زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے۔ 🤍
2026-06-18 13:55:32
3
Muhammad Rizwan :
2026-06-13 13:52:19
3
Shazia Asghar :
ameen💖
2026-06-14 09:25:25
2
Naheed Tariq :
Excellent 🥰
2026-06-13 09:15:43
4
Rana zubair :
wahh Iqbal ❤️😢
2026-07-08 09:28:25
1
Raheela Abid :
اللّٰہ تعالیٰ والدہ محترمہ علامہ محمد اقبال کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ۔
آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے
سبزہ نورستہ اس گھر کی نگہبانی کرے
❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️
2026-06-15 04:42:31
4
Tariq Butt :
Salute
2026-07-11 03:42:55
1
farhat hashmi :
SUBHAN ALLAH
2026-06-21 03:49:17
1
A B KHAN :
Ameeeen
2026-06-30 08:10:58
1
Muhammad Imran :
Meri pyari Ammi ki Allah maghfirat farmaye aur unke darjaat buland firdaus ul aala mein.. Ameen
2026-06-15 17:35:13
4
🇦🇪꧁•⊹٭𝙼𝙰𝙻𝙸𝙺٭⊹•꧂ 🇵🇰 :
Waw kia bat he
Wah Iqbal tere parvaz he kia 🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰
2026-06-13 09:30:39
3
zubedaarshad615 :
Ameen
2026-06-14 17:26:13
1
Rana Israr :
آمین
2026-06-13 07:04:29
3
Surya67 :
زبردست جی ❤️
2026-06-13 17:36:03
3
ABDULLAH :
Ameen Ameen🥰🥰
2026-06-13 08:02:07
2
Mukhtiyar Hussain :
♥️yaali YAALII moula ♥️
2026-06-14 00:08:27
2
To see more videos from user @allamaiqqbal, please go to the Tikwm
homepage.