@mehrabdiyal: کیا نصیب ہے اُس آئینے کا جو ہر روز اُس کے اتنے قریب ہوتا ہے، اُس کی مسکراہٹ دیکھتا ہے، اُس کی آنکھوں میں جھانکتا ہے اور اُسے سنورتے ہوئے محسوس کرتا ہے۔ ایک ہم ہیں کہ جنہیں اُس کی ایک جھلک کے لیے بھی نہ جانے کتنی دعائیں مانگنی پڑتی ہیں۔ وہ شاید روز آئینے کے سامنے کھڑی ہو کر اپنے بال سنوارتی ہوگی، ہلکا سا مسکراتی ہوگی، اور اُسے خبر بھی نہیں ہوگی کہ کوئی اُس کے خیال میں ہر رات اداس بیٹھا رہتا ہے۔ مجھے کبھی کبھی اُس آئینے سے بھی حسد ہونے لگتا ہے، کیونکہ اُسے وہ قرب نصیب ہے جو میری قسمت میں کبھی آیا ہی نہیں۔ میری آنکھیں صرف اُس کی یادوں سے بھری رہتی ہیں، جبکہ وہ آئینہ ہر روز اُس کا چہرہ دیکھ کر چمکتا ہوگا۔ کتنی عجیب بات ہے نا انسان کسی سے اتنی محبت کر بیٹھتا ہے کہ پھر ایک بے جان آئینہ بھی اُس سے زیادہ خوش 🥹❤️🩹!! نصیب لگنے لگتا ہے۔