@fans_of_mufti_sahib: ہنگو میں گیس کی ناروا لوڈشیڈنگ عوام کے ساتھ ناانصافی ہے ہنگو میں گیس کی بدترین اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ناقابلِ برداشت ہو چکی ہے۔ صبح کے اوقات میں جب بچے مدرسوں اور سکولوں کے لیے تیار ہوتے ہیں تو گیس دستیاب نہیں ہوتی، جس سے گھریلو نظام شدید متاثر ہوتا ہے۔ مائیں اور بہنیں روزمرہ کے کاموں میں مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں اور عوام ذہنی و جسمانی اذیت میں مبتلا ہیں___ افسوسناک امر یہ ہے کہ ہنگو گیس پیدا کرنے والے اضلاع میں شامل ہے، لیکن یہاں کے عوام ہی اپنی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔ یہ صورتحال فوری توجہ کی متقاضی ہے___ ڈپٹی کمشنر ہنگو، منتخب عوامی نمائندوں اور متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ صوبائی اور وفاقی حکومت کے سامنے اس مسئلے کو سنجیدگی سے اٹھائیں اور گیس لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے مستقل اور مؤثر حل یقینی بنائیں، تاکہ ہنگو کے عوام کو اپنی ہی پیداوار سے بھرپور اور منصفانہ فائدہ حاصل ہو سکے__^ شکریہ فخر کاکاخیل صاحب ایڈمن#foryoupage❤️❤️ #mufti #viewsproblem