@512syedbabar: 🌷 *بسمِْ ﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰنِ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ* 🌷 🪷 *اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ* 🌸 *عیدِمباہلہ* 24 ذی الحجه عیدِمباہلہ کادن ہے۔ »مباہلہ یعنی ایک دوسرےپر نفرین کرنا تاکہ جو باطل پر ہےاس پر اللّٰه تعالیٰ کاغضب نازل ہو جائےاور جو حق پر ہےاسے پہچانا جائےاور اسطرح حق وباطل کی تشخیص کیجائے« 👈 جناب پیغمبر اسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم نےنجران کےمسیحیوں کی جانب ایک فرمان بھیجا، جس میں یہ تین چیزیں تھیں: اسلام قبول کرو، یا جزیہ ادا کرو، یا جنگ کے لیے تیار ہو جاؤ۔ مسیحیوں نےآپس میں مشورہ کرکے سید، عاقب اور ابوحارثہ وغیرہ کو جناب پیغمبر اکرم صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں بھیجا۔ ان لوگوں نےآکر مذہبی امور پر بات چیت شروع کر دی، یہاں تک کہ جناب عیسیٰ علیہ السّلام کی الوہیت ثابت کرنےمیں ان لوگوں نےانتہائی بحث وتکرار سےکام لیا۔ اسی دوران وحی سےسورہ آل عمران کی آیت 61 نازل ہوئی: *فَمَنۡ حَآجَّکَ فِیۡہِ مِنۡۢ بَعۡدِ مَاجَآءَکَ مِنَ الۡعِلۡمِ فَقُلۡ تَعَالَوۡا نَدۡعُ اَبۡنَآءَنَا وَاَبۡنَآءَکُمۡ وَنِسَآءَنَا وَنِسَآءَکُمۡ وَاَنۡفُسَنَا وَاَنۡفُسَکُمۡ ۟ ثُمَّ نَبۡتَہِلۡ فَنَجۡعَلۡ لَّعۡنَتَ اللّٰہِ عَلَی الۡکٰذِبِیۡنَ﴿۶۱﴾* »آپکے پاس علم آجانے کےبعد بھی اگر یہ لوگ (عیسیٰ کےبارے میں) آپ سےجھگڑا کریں تو آپ کہدیں: آؤ ہم اپنےبیٹوں کو بلاتےہیں اور تم اپنےبیٹوں کو بلاؤ، ہم اپنی بیٹیوں کو بلاتےہیں اور تم اپنی بیٹیوں کو بلاؤ، ہم اپنےنفسوں کو بلاتےہیں اور تم اپنےنفسوں کو بلاؤ، پھر دونوں فریق اللّٰه سےدعا کریں کہ جو جھوٹاہو اس پر اللّٰه کی لعنت ہو« اس آیت کےنزول کےبعد جناب پیغمبر اسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم اپنےنواسوں حسن وحسین علیہم السّلام اپنی بیٹی سیدہ فاطمہ زہراء سلام اللّٰه علیہا اور داماد امیرالمؤمنین علی ابنِ ابی طالب علیہ الصلاۃ والسّلام کو لے کےگھر سےنکلے، دوسری طرف مسیحیوں نےمشورہ کیاکہ اگر یہ نبی ہیں تو ہم ہلاک ہو جاہیں گے۔ اور ان لوگوں نے ہار تسلیم کرتے ہوئے جزیہ دینا قبول کر لیا۔ 💠 *انوکھی زکوٰۃ* 24 ذی الحجه کےدن جناب امیرالمؤمنین علی ابنِ ابی طالب علیہ الصلاۃ والسّلام جب نماز پڑھ رہے تھے اور حالت رکوع میں تھےتو سائل کےسوال پر آپ علیہ الصلاۃ والسّلام نےاپنی انگوٹھی دےدی تھی۔ آپ علیہ الصلاۃ والسّلام کی اس عبادت پر سورہ مائدہ کی آیت 55 نازل ہوئی: *اِنَّمَا وَلِیُّکُمُ اللّٰہُ وَرَسُوۡلُہٗ وَالَّذِیۡنَ اٰمَنُوا الَّذِیۡنَ یُقِیۡمُوۡنَ الصَّلٰوۃَ وَیُؤۡتُوۡنَ الزَّکٰوۃَ وَہُمۡ رٰکِعُوۡنَ﴿۵۵﴾* »تمہارا ولی تو صرف اللّٰه اور اسکا رسول اور وہ اہل ایمان ہیں جو نماز قائم کرتےہیں اور حالت رکوع میں زکوٰۃ دیتےہیں« 💖 *ولادت باسعادت جنابِ سیدہ معصومہ سکینہ علیہ السّلام* جنابِ سکینہ علیہ السّلام دختر امام حسین علیہ السّلام 24 ذوالحجہ 56ھ (بروز جمعہ بمطابق 7 نومبر 676 عیسوی) کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئیں۔ آپ علیہ السّلام کی مادرگرامی جناب رباب علیہ السلام ہیں۔ ✋ *لبیک یاحُسین ع 💠 انا مجنون الحسین 🪷 *اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ*