@gr_writes4471: وقت گزر گیا، سلطنتیں مٹ گئیں، مگر عمر کا نام پتھروں پر بھی زندہ رہا۔ سعودی عرب کے محکمہ آثارِ قدیمہ نے مدینہ منورہ کے علاقے میں آثار قدیمہ کی کھدائی اور سروے کے دوران ایک چٹانی تحریر دریافت کی ہے جس پر خلیفہ دوم حضرت عمر بن خطاب کا نام درج ہے۔ ادارے کے مطابق یہ دریافت مملکت میں ابتدائی اسلامی دور کے تاریخی ورثے کے ریکارڈ میں ایک نہایت اہم اضافہ ہے۔ محکمہ آثار قدیمہ نے بتایا کہ یہ چٹانی تحریر المہد گورنری میں کیے گئے وسیع سروے کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے دوران ملنے والی ۱,۷۷۴ آثار قدیمہ کی دریافتوں میں شامل ہے۔ حضرت عمر بن خطاب رسول اللہ ﷺ کے قریبی صحابی اسلام کے دوسرے خلیفہ اور عظیم رہنما تھے۔ آپ نے ۶۳۴ء سے ۶۴۴ ء تک مسلم امت کی قیادت کی اور اسلامی ریاست کے استحکام عدل و انصاف کے قیام اور اسلام کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔ یہ دریافت ابتدائی اسلامی تاریخ کے اہم شواہد میں شمار کی جا رہی ہے اور اس دور کے تاریخی ورثے کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد فراہم کرے گی۔ #History #umarbinkhattab #pakistan #saudiarabia🇸🇦