@tnn.social: سابق سینیٹر اور سابق نگران صوبائی وزیر تاج آفریدی کی نمازِ جنازہ جمرود کے علاقے شاہ کس، تختہ بیگ میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں اہلِ علاقہ کے علاوہ سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی۔ تاج آفریدی گزشتہ روز کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب موٹر وے پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے، جبکہ ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا تھا۔ مزید تفصیلات عبدالقیوم آفریدی کی اس ویڈیو رپورٹ میں دیکھیے۔ #khyber #tajmuhammadafridi #foryoupage❤️❤️