@ishqzadaa_: محبت کی ابتدا اکثر مرد کرتا ہے، وہ اپنے جذبات کا اظہار کرتا ہے، خواب سجاتا ہے اور کسی کو اپنی دنیا بنانے کی خواہش رکھتا ہے۔ مگر محبت کی اصل خوبصورتی تب سامنے آتی ہے جب ایک عورت اسےاپنےخلوص، وفا، صبر اور بے لوث چاہت سے نبھاتی ہے۔ عورت جب کسی سے محبت کرتی ہے تو صرف لفظوں سے نہیں، اپنی دعاؤں، اپنی فکر، اپنی خاموشیوں اور اپنی قربانیوں سے محبت کو زندہ رکھتی ہے۔ وہ ٹوٹ کر بھی رشتہ جوڑنے کی کوشش کرتی ہے، رو کر بھی مسکرانا سیکھ لیتی ہے، اور ہر مشکل میں ساتھ نبھانے کا ہنر جانتی ہے۔محبت کا آغاز شاید مرد کے دل سے ہوتا ہو، مگر اس محبت کو عمر بھر کی کہانی بنانے کا ہنر اکثر عورت کے نصیب میں لکھا جاتا ہے۔ کیونکہ سچی عورت محبت نہیں بدلتی، وہ محبت کو نبھانے کے لیے خود کو بدل لیتی ہے ❤️💞👀 #foryoupage #dontunderreviewmyvideo #growmyaccount #viralvideo #ishqzadaa_