@1_m_alien: کچھ لوگ جب اداس ہوتے ہیں تو یہ نہیں کہتے کہ میں اداس ہوں، وہ بس کہتے ہیں میں تھک گیا ہوں۔ وہ یہ نہیں کہتے کہ میں تم سے پیار کرتا ہوں، وہ کہتے ہیں گھر پہنچ کر بتا دینا۔ وہ یہ نہیں کہتے کہ میں ٹھیک نہیں ہوں، وہ تھوڑی دیر کے لیے چلے جاتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ پوچھو گے۔ آخر میں وہ بس یہی کہتے ہیں "تمہارا خیال آ رہا تھا"۔ یہ چھوٹی بات نہیں ہوتی۔ بات یہ ہے کہ احساسات ہمیشہ لفظوں سے نہیں بتائے جاتے، کبھی کبھی سطروں کے بیچ پڑھنا پڑتا ہے۔