@shawkatmirkhel: بے بس بچے کی تصویر نے سب کو رُلا دیا، ماں کی ل\اش کے پاس بیٹھا معصوم دل دہلا دینے والا منظر۔ آئس کے نشے نے ایک اور گھر اجاڑ دیا، مٹہ میں شوہر پر بیوی کو ذب ح کرنے کا الزام برسوات :: مٹہ کے علاقے بالاسور بوڈا بابا قبرستان سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی، جس کے ساتھ ایک کمسن بچہ بھی موجود تھا۔ مقامی افراد کے مطابق بچے کے رونے کی آواز سن کر لوگ موقع پر پہنچے اور پولیس کو اطلاع دی۔ ڈی ایس پی مٹہ کے مطابق اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او چپریال پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون اپنے شوہر کے ساتھ بچے کے علاج کی غرض سے گھر سے نکلی تھی، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر پر بیوی کے قتل کا شبہ ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کئے بار جیل جا چکا ہے ، اور مبینہ طور پر آئس کے نشے کا عادی تھا۔ واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا جبکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں