@riaz.shahid87: لاہور11جون 2026: چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تقریبِ تحسین و تقسیمِ انعامات سے خطاب کرتے ہوئے تنظیمی امور میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ذمہ داران و کارکنان کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی کامیابی باطن کی اصلاح، تزکیۂ نفس اور قربِ الٰہی کے حصول میں ہے۔ منہاج القرآن علم، روحانیت، دعوت اور خدمتِ انسانیت کا جامع پلیٹ فارم ہے۔