@fazalbakhsh110: بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُونَ 😭 دل انتہائی رنجیدہ ہے کہ قوم علی خیل سے تعلق رکھنے والے ذاکرِ اہلِ بیت، محمد علی ولد ریٹایرڈ صوبیدار میجر نصیر علی ذاکر اہلبیت حسن رضا کا چچا زاد بھائی جنہیں دو ماہ قبل نامعلوم افراد نے کوہاٹ گارڈن کالونی میں فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا تھا، آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا اللہ تعالیٰ شہیدِ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، جوارِ محمد و آلِ محمدؐ میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عنایت فرمائے۔ تمام مومنین سے شہید مرحوم کے ایصالِ ثواب اور دعائے مغفرت کے لیے سورۂ فاتحہ اور دعائے خیر کی اپیل ہے۔ 🤲💔