آخر طویل شب کا فسُوں بھی نہیں رہا
وہ بھی نہیں رہا تو جنُوں بھی نہیں رہا
پہلے بھی ﮐُچھ نہیں تھا مگر اطمینان تھا
اور اب تو زندگی میں سکُوں بھی نہیں رہا
اُس کو تو اپنے جیسے حَسیں کی تلاش تھی
شاید ہمارے دل میں وہ یُوں بھی نہیں رہا
کیسے کروں گا میں غمِ ہجراں کی پَرورش
اب تو بدن میں قطرہء خُوں بھی نہیں رہا
اپنے شکستہ دِل سے کِھلونے بناؤں گا
یہ اپنے کام کاج کا یُوں بھی نہیں رہا....
2026-06-20 04:28:10
1
To see more videos from user @fatimaxslowed0, please go to the Tikwm
homepage.