@lostsoul0126: اِک تُو ہی تھی جس کے سامنے عزت کی پرواہ نہیں کی تھی، ورنہ میں کبھی کسی کے سامنے اِتنا نہیں گرا۔ میں نے ہمیشہ اپنی انا، اپنی خودداری اور اپنی عزت کو سنبھال کر رکھا تھا۔ لوگوں نے مجھے مغرور کہا، سخت مزاج کہا، مگر کسی نے یہ نہیں دیکھا کہ میں صرف اپنے دل کی حفاظت کرنا جانتا تھا۔ پھر تم آئی ، اور میں نے پہلی بار کسی کو اپنے غرور سے زیادہ اہم سمجھ لیا۔ میں نے تمہارے سامنے رو کر بھی دیکھا، منت کر کے بھی دیکھا، خاموش رہ کر بھی دیکھا۔ میں نے وہ سب کچھ کیا جو میں نے کبھی کسی کے لیے نہیں کیا تھا۔ تمہاری ناراضی سے ڈرتا تھا، تمہاری بے رُخی سے ٹوٹ جاتا تھا، اور تمہارے ایک لفظ کے لیے گھنٹوں انتظار کیا کرتا تھا۔ لوگ کہتے ہیں محبت انسان کو خوبصورت بنا دیتی ہے، مگر میری محبت نے مجھے تمہارے سامنے بے حد کمزور بنا دیا۔ میں نے اپنی عزتِ نفس تک داؤ پر لگا دی، صرف اس امید میں کہ شاید تم میری محبت کی قدر کر لو گی۔ مگر افسوس، جس شخص کے لیے میں اپنی حدوں سے گزر گیا، اُسی نے میری محبت کو میری کمزوری سمجھ لیا۔ آج جب پیچھے مُڑ کر دیکھتا ہوں تو سب سے زیادہ درد تمہارے جانے کا نہیں ہوتا، بلکہ اُس لڑکا کا ہوتا ہے جو تمہارے سامنے خود کو بھول گیا تھی۔ وہ لڑکا جو کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکا، تمہارے سامنے بار بار ٹوٹتا رہا، بکھرتا رہا، اور پھر بھی تمہیں کھونے سے ڈرتا رہا۔ شاید محبت یہی ہے... کسی ایک شخص کو اپنی دنیا بنا لینا۔ مگر سبق یہ ملا کہ دنیا کسی کو بنایا جا سکتا ہے، اپنی عزت نہیں کھوئی جا سکتا۔ کیونکہ جب محبت ختم ہوتی ہے تو انسان دوبارہ جینا سیکھ لیتا ہے، لیکن اپنی ٹوٹی ہوئی خودداری کو جوڑنے میں بہت وقت لگ جاتا ہے۔❤️🩹🥹🙌🏻 #unfeezmyaccount #جدائی #محبت #درد #خواہشیں