@abu.turab987: ایک دن میں حضور کی خدمت میں حاضر ہوئی اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ کو آپ کی گود میں دے دیا ۔ کچھ دیر بعد جب میں نے توجہ کی تو رسول اللہ ﷺ کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے ، میں نے پوچھا : یا نبی اللہ ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہو جائیں کیا وجہ ہے ؟ ( آپ کیوں رو رہے ہیں ؟ ) آپ نے فرمایا : میرے پاس حضرت جبريل امین علیہ السلام تشریف لائے تھے ، انہوں نے مجھے بتایا کہ میری امت اس کو شہید کر دے گی ۔ میں نے ( بڑے تعجب خیز لہجے میں ) پوچھا : اس کو ؟ آپ نے فرمایا : جی ہاں ۔ اور وہ اس ( کے مقام شہادت ) کی سرخ مئی بھی میرے پاس لائے ۔ ** یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے الأالمستدرک ۴۸۱۸ #muharram #karbala #imamhussaing #islamiclecture #molanaishaq