@waqaswrites: انسان عمر بھر اسی تلاش میں سرگرداں رہتا ہے کہ اسے سب کچھ کامل اور بے عیب مل جائے۔ وہ کامل رشتوں، کامل خوشیوں اور کامل زندگی کے پیچھے بھاگتا رہتا ہے، لیکن آخر میں اس کے ہاتھ صرف تھکن اور مایوسی آتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہاں کا ہر رشتہ، ہر جذبہ اور ہر کامیابی اپنے اندر ایک عیب، ایک کمی رکھتی ہے۔ لیکن اگر غور کیا جائے تو اس جہان کا حسن ہی اس کے ادھورے پن میں ہے۔ اگر سب کچھ پہلے سے مکمل اور پرفیکٹ ہوتا، تو زندگی کا یہ میلہ، یہ رونق اور آگے بڑھنے کی جدوجہد کب کی ختم ہو چکی ہوتی۔ یہ ادھورا پن ہی تو ہے جو انسان کے اندر تڑپ پیدا کرتا ہے، جو اسے نئے خواب دیکھنے، نئی منزلیں تلاش کرنے اور اپنے خدا کے سامنے ہاتھ پھیلانے پر مجبور کرتا ہے۔ #ForYou #Dard_e_Dil #PunjabiSong #SatinderSartaj #WaqasWrites