@ahmedkhaan_ak: گونج راولا کوٹ گونج آج پھر وادی میں وہی صدا بلند ہے کہ حق مانگنے والوں کو دبایا نہیں جا سکتا۔ راولاکوٹ کے عوام پرامن احتجاج میں سڑکوں پر موجود ہیں، اور ہر آواز یہ کہہ رہی ہے کہ روٹی، بجلی، پانی اور عزت کوئی احسان نہیں یہ ہمارا بنیادی حق ہے۔ پوری وادی میں ایک ہی پیغام گونج رہا ہے: ہم نہ پاکستان کے خلاف ہیں، نہ کسی ادارے کے ہماری لڑائی صرف اس کرپٹ مافیا سے ہے جو غریب کا سانس تک مشکل بنا دیتا ہے۔ آج راولاکوٹ کی فضا میں ایک ہی نعرہ ہے: “حق دو… ظلم بند کرو!”