@teamhurairah6: "مدینہ منورہ کے قریب حضرت عمرؓ کا نام کندہ 1400 سال پرانا پتھر دریافت" حالیہ دنوں میں ایسی خبر سامنے آئی ہے کہ مدینہ منورہ کے علاقے المہد میں آثارِ قدیمہ کے سروے کے دوران ایک قدیم چٹان پر ایسا کتبہ دریافت ہوا ہے جس پر حضرت عمر بن خطابؓ کا نام کندہ ہے۔ اس دریافت کا اعلان سعودی حکام کی جانب سے کیا گیا ہے جس پر یہ تحریر لکھی ہوئی ہے "اللہ عمر بن الخطاب کا دنیا و آخرت میں سرپرست ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں یہ تحریر ابتدائی اسلامی دور کے حجازی رسم الخط میں لکھی گئی معلوم ہوتی ہے۔ یہ دریافت مدینہ کے قریب المہد گورنری میں ہونے والے ایک وسیع آثارِ قدیمہ سروے کا حصہ ہے، جس میں سینکڑوں دیگر اسلامی نوشتہ جات اور تاریخی آثار بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں #trending #hazratumarbinkhattab_ra