@hamzo...499: استاد نے مذاق میں کہا کوئی ہے جو جنت سے مٹی لا سکے ؟ دوسرے دن اک بچہ تھوڑی سی مٹی کسی چیز میں ڈال کر لے آیا اور بولا استاد جی آپ نے کل جنت کی مٹی مانگی تھی استاد اور پوری کلاس کے بچوں نے حیرانی سے پوچھا یہ کہاں سے لائے ہو ؟ اس نے محبت کے بھر پور لہجے میں کہا کہ اپنی ماں کے قدموں کے نیچے سے۔