@asadqaiserpti: میرا تعلق صوابی سے ہے۔ جو تربیلا پاور ہاؤس ہے وہ میرے حلقے میں ہے۔ تربیلا ڈیم سے 6418 میگا واٹ بجلی پیدا ہوتی ہے، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس 6418 میگا واٹ سے صوابی کو بجلی نہیں دی جاتی۔ ہمارے صوبے کی جو پوری ضروریات ہے وہ 3300 میگا واٹ ہے اور ہمارے صوبے کو 2200 سے 2500 میگا واٹ بجلی دی جاتی ہے۔ جو ضلع بجلی پیدا کر رہا ہے اسے بجلی نہیں دی جا رہی ہے اور ہمارے ضلع کی ضرورت صرف 180 میگا واٹ ہے۔ 12، 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے اور لو وولٹیج کا مسئلہ ہے۔ دیگر اضلاع میں تو 18 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ جس صوبے کی پیداوار ہے، آئین اور قانون کے مطابق اس پر پہلا حق اس علاقے اور صوبے کا ہے۔ اچکزئی صاحب نے بھی کہا کہ پورے پاکستان کو سوئی سے گیس مل رہی ہے لیکن سوئی میں خود گیس نہیں ہے۔ یہ رویہ ختم ہونا چاہیے۔#asadqaiser #صوابی_کپتان_کا