@fayazkhan_16: *شادی میں ہوائی فائرنگ، کمسن بچہ گولی لگنے سے شدید زخمی۔۔۔۔* چارسدہ(بیورو رپورٹ)چارسدہ کے علاقے شبقدر کوٹک جلہر سے تعلق رکھنے والا کمسن بچہ احمد ولد اختاب خان، جو گاؤں ترناب بیکیاڑنو جنگوو میں شادی کا تقریب تھا، مبینہ طور پر ہوائی فائرنگ کے دوران سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی بچے کو فوری طور پر پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ اس وقت زیر علاج ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بچے کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اور وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔۔۔ علاقے کے عوام نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تھانہ بٹگرام پولیس سے مطالبہ کیا ہے۔ کہ واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔۔۔