@zouq.e.iishq.official: کبھی کبھی زندگی ایسے موڑ پر لا کھڑا کرتی ہے، جہاں الفاظ ختم ہو جاتے ہیں اور خاموشی بولتی ہے۔ سب سے مشکل لمحہ وہی ہے جب انسان بے بس ہو، جب دل میں طوفان ہو اور زبان پر صرف صبر ہو۔ دنیا کو تو صرف چہرہ نظر آتا ہے، سکون نظر آتا ہے، مگر اس صبر کے پیچھے چھپے زخم کوئی نہیں دیکھتا۔ کاش کوئی اس کرب کو سمجھ پاتا جو اندر ہی اندر کھاتا ہے، جب انسان ٹوٹ کر بھی مسکرانے کا ڈرامہ کرتا ہے۔ وہ صبر صرف ایک لفظ نہیں، ایک مسلسل جنگ ہے، جو ہر لمحہ اپنی ہی ذات کے خلاف لڑنی پڑتی ہے۔ کسی کو کیا معلوم کہ وہ صبر کیسے کیا جاتا ہے، جب اندر کا وجود بکھر کر راکھ ہو رہا ہو۔ یہ بے بسی کا درد بھی کتنا عجیب ہے، نہ کسی سے کہا جاتا ہے اور نہ برداشت ہوتا ہے۔ بس چپ چاپ سہتے جانا ہی مقدر بن جاتا ہے، اور یہی وہ تلخ حقیقت ہے جسے صرف وہی جانتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔تحریر۔۔زوق عشق۔۔۔۔ #zouqeishqofficial #foryou #foryoupage #viral #fyp