@arrehmann29: کسی نے پوچھا اتنے "پرسکون" کیسے بیٹھے ہو؟ 🖤 میں نے مسکرا کر کہا: "جن باتوں کا ڈر تھا، وہ سب ہو چکی ہیں..." ❤️🩹 اب کھونے کو کچھ باقی نہیں، اب نہ کسی کے بدل جانے کا خوف ہے، نہ کسی کے چھوڑ جانے کا غم۔ زندگی نے وہ سب دکھا دیا جس کا کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔ اب جو بھی آئے گا، قبول ہے... کیونکہ سب سے مشکل دن تو گزر چکے ہیں۔ کبھی کبھی سکون خوشیوں سے نہیں ملتا، بلکہ مسلسل آزمائشوں کے بعد ملتا ہے۔ جب انسان ٹوٹ ٹوٹ کر جینا سیکھ جاتا ہے، تب اسے کسی چیز کا خوف نہیں رہتا۔ 🥀 اور سچ تو یہ ہے... سب سے مضبوط انسان وہ نہیں جو کبھی رویا نہ ہو، بلکہ وہ ہے جو ہزار بار ٹوٹ کر بھی خاموشی سے کھڑا رہا ہو۔ 💯 #viral #fyp #tiktokviral #sadquotes #deepwords