@pyardijappi: راستے میں اچانک ایک شخص نظر آیا جو اپنی ٹوٹی پھوٹی موٹر سائیکل پر کلفیاں بیچ رہا تھا۔ جب ہم نے اسے روکا اور اس کی زندگی کے حالات پوچھے تو آنکھیں نم ہو گئیں۔ اس شخص کا ایک گردہ خراب ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر نکال چکے ہیں، بیوی بھی شدید بیمار ہے، جبکہ اس کا بھائی ذہنی بیماری کا شکار ہے۔ اتنی مشکلات اور بیماریوں کے باوجود یہ شخص ہمت نہیں ہارا۔ شدید گرمی، کمزور جسم اور خراب طبیعت کے باوجود روزانہ گھر سے نکلتا ہے، صرف اس لیے کہ اس کے بچوں اور گھر والوں کا چولہا جلتا رہے۔ غربت، بیماری اور پریشانیوں نے اسے چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے، لیکن پھر بھی یہ شخص محنت کا دامن نہیں چھوڑتا۔ ایسے لوگوں کو دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ زندگی میں اصل بہادری کیا ہوتی ہے۔ یا اللہ! اس محنت کش بھائی کی تمام پریشانیاں دور فرما، اس کی بیماریوں کو شفا عطا فرما، اس کے گھر میں آسانیاں پیدا فرما اور اس کے رزق میں بے حساب برکت عطا فرما۔ آمین۔ جو لوگ اس محنت کش بھائی کے لیے دعا کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کی ہر جائز حاجت پوری فرمائے۔ 🤲❤️#pyardijappi #foryoupage #foryou #viral #viralvideo