@ranjha.yaar00: ہم مڈل کلاس لوگ ہیں۔ ہم اداس ہوں یا شدید غصہ میں، کوئی بھی ذہنی کیفیت ہو، کوئی بھی دلی کیفیت ہو، ہم نا تو کھل کر روسکتے ہیں، کہ ماں بابا پریشان ہوں گے، نہ ہی ڈریسنگ ٹیبل پر موجود چیزوں کے انبار کو ہاتھ مار کر گرا سکتے ہیں کہ ہمارے ڈریسنگ ٹیبل پر کوئی بہت بڑا انبار نہیں ہوتا ہمارے گھروں میں تو دیواروں پر تصویریں بھی نہیں لگی ہوتیں کہ اتار پھینکیں، تصویریں بھی اور غصہ بھی۔ تو جو ہم کرسکتے ہیں وہ یہی ہے کہ باہر سے پر سکون رہیں اندر چاہے جنگ کا سماں ہی کیوں نہ ہو، یا ہم کہیں کونوں کھدروں میں چھپ کر چند آنسو بہالیں، بہت بھی کرلیں تو چھوٹے بہن بھائیوں پر غصہ کر سکتے ہیں اور بس! ہم بس یہی کرسکتے ہیں کیونکہ ہم مڈل کلاس لوگ ہیں۔ #RanjhaWrites #Hashmi #Fyp #Trending #ViralVideo