@tansawrite7: ہم نے ہر لفظ پر یقین کر لیا تھا۔ ہر وعدے کو قرآن کی آیت سمجھ لیا تھا۔ تمہارے "ہمیشہ" کو ہم نے اپنی عمر سمجھ لیا تھا۔ پر تم نے "ہمیشہ" کی تعریف نہیں بتائی تھی نا؟ تمہارے لیے "ہمیشہ" کا مطلب صرف اس دن تک تھا... جس دن تک تمہارا دل بھرا نہیں تھا۔ جس دن تک کوئی نئی آگئی نہیں تھی۔ جس دن تک ہمارا ساتھ دینا تمہیں مشکل نہیں لگا تھا۔ ہم نے تو "ہمیشہ" کو ہمیشہ سمجھا تھا۔ تم نے "ہمیشہ" کو ایک تاریخ بنا دیا۔ اب سمجھ آتا ہے کہ وعدے وہی توڑتے ہیں جو نبھانے کی نیت سے نہیں کیے ہوتے۔ بس ایک بات کا دکھ ہے... کاش تم نے شروع میں ہی بتا دیا ہوتا کہ تمہارا "ہمیشہ" صرف چند دنوں کا ہے۔ ہم اپنا دل بچا لیتے... تمہارے حوالے نہ کرتا🥀💔😥 #urdupoetry #deeplines #heartuching #sadvibes #tansawrite