@shanchaudhry9: صادق آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب 11 اپ ہزارہ ایکسپریس کی پاور وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ذرائع کے مطابق آگ ٹرین کے پچھلے حصے میں لگی، جسے بڑے چک کے اونچے ریلوے برج (اوور ہیڈ برج) کے نیچے سے گزرتے ہوئے دیکھا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں کو فوری طلب کیا گیا، جو بروقت موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہو گئیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ تمام مسافر محفوظ ہیں اور کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ مزید نقصان سے بچنے کے لیے ایک پاور وین کو علیحدہ کر کے کاٹ دیا گیا تاکہ آگ کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔ اللہ تعالیٰ تمام مسافروں کو اپنی حفاظت میں رکھے۔ پاکستان ریلوے کے ساتھ سفر کرنا کتنا محفوظ ہے یہ ڈی ریلمنٹس کے ساتھ اس طرح آگ لگنے کا کیا مطلب ہے؟ کچھ دن پہلے تیزگام اور آج ہزارہ ایکسپریس؟ کہاں ہیں انتظامیہ کی جھوٹی تعریفیں کرنے والے لوگ؟ آخر کب تک یہ سب چلے گا؟ مسافروں کو کتنا بدظن کیا جاۓ گا؟ #Sadiqabad #PowerVan #safetyfirst