@maverick_lev: ایک عرصہ میرے ہجر میں گزار کر محسن وہ شخص ایسے بدلا جیسے میرا تھا ہی نہیں جیسے کبھی اس نے میری آواز سن کر مسکرایا ہی نہ ہو جیسے میری خاموشی پر کبھی پریشان نہ ہوا ہو جیسے میری ایک اداسی پر اس کی راتیں بے چین نہ ہوئی ہوں وقت نے شاید اُسے سب کچھ بھلا دیا مگر میں آج بھی اسی جگہ کھڑا ہوں جہاں اُس نے میرا ہاتھ چھوڑا تھا کتنا عجیب ہوتا ہے نا کچھ لوگ ہماری پوری دنیا ہوتے ہیں اور پھر ایک دن وہی لوگ ہمیں اجنبیوں کی طرح ملتے ہیں وہ بدل گیا اتنا بدل گیا کہ اب میری موجودگی اُسے محسوس بھی نہیں ہوتی حالانکہ ایک وقت تھا جب میری خاموشی بھی اسے بے سکون کر دیا کرتی تھی میں نے اُس شخص کو دل سے چاہا تھا اپنی دعاؤں میں رکھا تھا اپنی ہر خوشی سے بڑھ کر مانا تھا مگر شاید محبت صرف میری طرف تھی اُس کی طرف صرف وقتی لگاؤ تھا اب کبھی کبھی دل یہ سوچ کر خاموش ہو جاتا ہے کہ اگر وہ واقعی میرا ہوتا تو یوں بدلتا نہیں یادیں مٹائی جا سکتی ہیں مگر سچی محبت نہیں وہ آج بھی لوگوں کے درمیان ہنستا ہوگا باتیں کرتا ہوگا خوش رہتا ہوگا اور یہاں ایک میں ہوں جو ہر رات اسی شخص کو یاد کر کے خاموشی سے ٹوٹ جاتا ہوں مگر اب شکایت بھی نہیں کیونکہ کچھ لوگ بس سبق بن کر آتے ہیں قسمت نہیں بنتے Maverick_LEV⚔️