@m.official.3: وہ بیٹھا سوچ رہا تھا رب کہاں ہے ؟ وہ جس نے مجھے بنایا ، مجھے تخلیق کیا جس کو میری نگاہ تلاشتی ہے آخر کہاں ملے گا وہ مجھے ؟ بڑے سجدے کیے ، بڑے وظیفے کیے ، بڑا ماتھا رگڑا مگر مراد بر نہیں آئی ۔ اک روز تنہائی میں بیٹھا ہلکان ہو رہا تھا تو شیطان اور نفس نے مل کے وار کیا اور جال بنا پھر ذہن میں ڈال دیا کہ اتنا تلاشا ہے کوئی جواب نہیں آیا جانے ہے بھی کہ نہیں نہ تو دیکھا ہے اور نہ کبھی سنا ہے وگرنہ کتنے ہی پیچھے گزرے ہیں کہ جنہیں کبھی پیغام آیا کہ رب نے سلام بھیجا ہے تو وہ بشر حافی ہو گیا ، کسی کو مسجد میں پاؤں پھیلا کر بیٹھے پایا تو غیب سے آواز آئی جس پر اس کا نام سفیان ثوری پڑ گیا ۔ میں بھی تو اسی کا بندہ ہوں چلو گناہگار ہی سہی ، بدکار ہی سہی پر ہوں تو اس کا اپنا ہی میری طرف بھی توجہ کرے نہ ۔ نفس و شیطان حاوی کیسے ہوتے کیونکہ ان کی رسائی فقط دماغ تک ہے یا دل کے کسی اوپرے کنارے پر مگر دل کے اندر سے آواز آئی یہ کیا ظلم کر رہا ہے وہ رب ہے تیرا رب جس سے محبت کرتا ہے اسی کے بارے میں اتنا غلط گمان کچھ حیاء کر ۔ بس پھر سجدے میں گر گیا کیا بولتا جب کہ وہ تو دلوں کی سرگوشیاں بھی جانتا ہے ۔ کہا اے میری جاں کے مالک اگر تیری چاہ کر ہی لی ہے تو یوں خود سے محروم نہ کر ، تجھ سے محبت کا دعویٰ کر ہی بیٹھا ہوں تو یہ ہجر کی آگ کو ہوا نہ دے ، گناہگار ہوں مگر تجھے راضی کرنا چاہتا ہوں مجھے خود سے محروم نہ کر میرے رب محروم نہ کر ، سسکیاں بندھ گئیں ، سر سجدے میں ہے اور آنکھیں بہہ رہی ہیں ۔ بس پھر کرم ہو گیا ، رحمت جوش میں آ گئی ، دل کے کسی کونے سے صدا آئی ، آگ جو بھرے بیٹھا تھا اندر بھڑک اٹھی دل جلال میں آ گیا اور بولا جاہل کس کی طلب میں ہلکان ہو رہا ہے ؟ وہ جس نے کہا تیری ہی ذات میں بستا ہے وہ ، کس کی دید میں مر رہا ہے ؟ وہ جو الست بربکم کا پردہ گرا تھا وہاں کس کی دید پر حامی بھری تھی ، کس کی ملاقات میں کافر ہوا جا رہا ہے ؟ جس نے خود کو تیری ہی شاہ رگ سے زیادہ قریب رکھا ہے ۔۔۔ ہوش کر کہاں تلاشتا پھر رہا ہے وہ تجھ میں ہے ۔ اس نے رو کر کہا مجھے پردے کے اس پار جانا ہے اے دل تو دل نرم پڑ گیا بھلا وہ تجھ سے پرده داری کیوں رکھے گا ناسمجھ خود پہ غور کر اور دیکھ اپنے آس پاس کوئی فرق نظر آتا ہے کہ نہیں ؟ جب دل نے یہ کہا تو اس نے دیکھا اور جب دیکھا تو شرم سے پانی پانی ہو گیا ، ہچکیاں لیتے ہوئے سر پھر سجدے میں رکھ دیا اور اپنے رب سے اپنی غفلت کی معافی مانگی کہ وہ رب سے ملاقات کے لیے رب کے بلاوے سے پہلے حاضر ہو جاتا ہے ، اس کی زبان پر اپنے محبوب کا ذکر رکھا ہے ، جب سارا جہاں سو رہا ہوتا ہے تو اسے اپنی رحمت میں ڈھانپ کر اس کے سارے دکھ سنتا ہے اور بڑے پیار سے فرماتا ہے تو مانگتا جا بس دینا میرا کام ہے اسے سمجھ آ گئی کہ رب اس کے بڑا ہی قریب ہے اور ہر گھڑی اس کے ساتھ ہے بس وہ خود ہی کم عقل تھا مگر جس دل میں عشق بھرا ہے اس نے ملا دیا ۔

no name
no name
Open In TikTok:
Region: PK
Sunday 14 June 2026 18:25:38 GMT
19198
1862
48
58

Music

Download

Comments

sajjad.zaman20
pOjA💘 K 💘pHoL :
وہ ہر جگہ ہم سب میں وہی تو بولتا ہے صبر اور یقین رکھو تنہائی اختیار کرو اسے یاد کرو وہ ضرور ملتا ہے میرے ساتھ ہر وقت اللہ ہے الحمدللہ رب العالمین 🤲🏽🕯️🤲🏽🕯️🕯️🕯️🕯️
2026-06-15 22:13:25
7
someplacesholdfeelings
Noor :
ہاں دل میں ہے رب گمان ہے تمہارا خیال ہے ۔عشق ہے🥺
2026-06-16 03:47:00
5
salman.virk2132
Salman :
آپ کے من کے اندر اور کہا ڈھونڈ رہی ہے وہ ہر جگہ ہے لیکن اس کا مکان اس کا دل ہے خاموش رہنا سیکھوں
2026-06-15 13:09:16
4
abidrajaraja665
MUHAMMAD ABID 47 :
ہم سب اسی کی طرف سفر کر رہے ہیں
2026-06-15 02:31:15
3
missyoubabajanintazar
Ⓜ️ Shani oman Ala 🇴🇲🇵🇰🛫 :
2026-06-17 04:58:47
0
gehribatein96
GehriBatein :
jizak Allah
2026-06-16 16:25:03
1
sumarano0
su :
Allah 😭
2026-06-15 18:25:10
1
doctor.sahab432
DOCTOR Sahab :
😳 Afsos wo to har waqt apny bandy sa milny ko tyar ha lekin insan dunya men abi masroof ha
2026-06-17 04:34:59
0
lovelych31
Lovelych💭👣🌜🌚 :
SUBHANALLAH❤️❤️bht hi zabardast 🥰🥰tahreer❤️
2026-06-17 03:25:50
0
waqas.ahmad3235
Awaن Zada 🚩 :
captain Plzzzzzz
2026-06-15 05:45:54
1
muhammadkashif.aut
MUHAMMADKashif auto decoration :
اللّٰہ سے محبت کرو اللّٰہ مل ہی جائے گا ان شآءاللّٰہ
2026-06-16 18:10:40
2
mirza.king44
Mirza king 🇮🇹 Italy Ala :
Subhanallah 🥹🥹
2026-06-15 16:33:08
2
noor.ul.duja
Noor ul duja :
mashallah
2026-06-15 03:17:09
1
waqar.ali7633
Waqar Ali :
Allahhhh Allahhhh 🤍🫂 Beshak Rukuh Main Rabi Al Azeeem He Sajde Main Rabi Al Allaaa he Sub sy wo Bata he par Piyaraaa he bht Raheem bhi hy is lea Dost bhi he Par Insan nae sumjhta
2026-06-15 19:31:50
1
zubair.baloch.3021
zubair Baloch 302 :
جس نے اپنے اپ کو پہچانا اس نے رب کو پہچانا 🙂‍↕️😶‍🌫️
2026-06-16 18:35:08
2
arham.hussain257
Arham Hussain :
me qurban jayoun asi tehreer pr
2026-06-16 07:25:18
0
shehzadali1310
🌷 Mohammad Shahzad 🌷 :
🥹
2026-06-16 09:06:11
1
saira.gull800
Bint-e-yousaf💗 :
😭😭😭😭😭😭😭😭🙏🙏🙏🙏
2026-06-16 11:20:46
1
sajid.siyall.hussa
Sajid siyall Hussain a pas dar :
🥰🥰🥰
2026-06-15 11:18:07
1
iqbal.dogar337
Iqbal dogar :
👍👍👍
2026-06-16 16:34:57
1
abubakarawan2893
Abubakarawan :
❤️❤️❤️
2026-06-16 11:01:00
1
m.farhan.sajjad6
M.Farhan Sajjad :
🥰🥰🥰
2026-06-16 14:52:19
1
rocky.bhai1656
Rocky bhai :
🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰
2026-06-15 19:30:12
1
denger__don
⚔️ 𝑫𝑬𝑵𝑮𝑬𝑹 ⚔️ 𝑫𝑶𝑵 ⚔️ :
😢😢😢
2026-06-15 18:46:27
1
moh_s_i_n
i7✨Toxi¢ :
💞💞💞
2026-06-15 07:57:53
0
To see more videos from user @m.official.3, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About