@cheecheehail: آج چیچی خیل گجرفلاحی تنظم کے وفد نے اپنے مشرانو کی قیادت میں افضل خان گجر صاحب کے گھر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ہمارے ساتھ ملاکنڈ ریجن معززین ہم نے ان کے بیٹے، بھتیجے اور لواحقین سے ان عزیزوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور دلی تعزیت کا اظہار کیا جو اس بزدلانہ حملے کا شکار ہوئے۔ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہدا کو بلند درجات اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ ہم افضل خان گجر صاحب کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ یہ بزدلانہ حملہ نہ صرف ایک خاندان پر بلکہ ہمارے مجموعی معاشرتی امن پر ایک وار ہے۔ چیچی خیل فلاحی تنظیم اس وحشیانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتا ہے اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ داران کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔ ہم اس کٹھن گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ ہمارا عزم امن کا قیام، بھائی چارہ اور مظلوموں کے حقوق کا تحفظ ہے۔